ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہریانہ: لڑکوں نے یوٹیوب سے بم بنانے کا طریقہ سیکھ کر ٹیچر کی کرسی کے نیچے دھماکہ کر دیا

ہریانہ: لڑکوں نے یوٹیوب سے بم بنانے کا طریقہ سیکھ کر ٹیچر کی کرسی کے نیچے دھماکہ کر دیا

Sun, 17 Nov 2024 17:30:21  SO Admin   S.O. News Service

چندی گڑھ، 17/نومبر (ایس او نیوز /ایجنسی) ہریانہ کے ایک اسکول میں ایک حیرت انگیز واقعہ پیش آیا، جہاں 12ویں جماعت کے طلبا نے اپنی شرارت کو خطرناک حد تک بڑھا دیا۔ ان طلبا کے گروہ نے یوٹیوب پر بم بنانے کا طریقہ سیکھا اور پھر اس بم کو اسکول کی سائنس ٹیچر کی کرسی کے نیچے نصب کر دیا۔ ان لڑکوں نے اس بم کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے دھماکہ کر دیا، لیکن خوش قسمتی سے ٹیچر دھماکے سے بچ گئیں اور انہیں کوئی چوٹ نہیں آئی۔ اس واقعہ کے بعد، ان شرارتی طلبا کو ایک ہفتے کے لیے اسکول سے معطل کر دیا گیا ہے۔

دراصل خاتون ٹیچر سے ڈانٹ کھانے کے بعد کچھ طلبا نے ان سے بدلہ لینے کا منصوبہ بنایا تھا۔ ایک طالب علم نے ان کی کرسی کے نیچے بم جیسا پٹاخہ رکھا جبکہ دوسرے طلبا نے ریموٹ کنٹرول کے ذریعہ اسے فعال کر دیا۔ اس کے بعد یہ پھٹ گیا۔ طلبا نے بتایا کہ انہوں نے بم بنانے کا طریقہ یو ٹیوبسے سیکھا تھا اور اسے ریموٹ کنٹرول سے آپریٹ کیا تھا۔

حصار ضلع کے محکمہ تعلیم نے اس خطرناک شرارت کے لیے سخت کارروائی کی ہے۔ سبھی 13 طلبا کو ایک ہفتہ کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔ اس واقعہ کے بعد محکمہ تعلیم کے افسران اسکول پہنچے معاملہ کی سنجیدگی سے جانچ شروع کی۔ افسروں نے بتایا کہ اس واقعہ کے ذمہ دار طلبا کو اسکول سے نکال دیے پر غور کیا گیا تھا لیکن ان کے والدین نے معافی مانگتے ہوئے تحریری یقین دہانی کرائی کہ ان کے بچے مستقبل میں اس طرح کی حرکت نہیں کریں گے۔

واقعہ کے بعد متعلقہ گاؤں میں پنچایت بھی بلائی گئی۔ اس دوران یہ جانکاری سامنے آئی کے 13 طلبا اس حرکت میں شامل تھے۔ ابھی طلبا کو ایک ہفتہ کے لیے معطل کیا گیا ہے لیکن اس پر غور کیا جا رہا ہے ان پر کوئی اور کارروائی کی جائے یا نہیں۔ وہیں ضلع تعلیمی افسر نریش مہتا نے بتایا کہ ٹیچر نے ان طلبا کو معاف کر دیا ہے۔


Share: